یمن پر بمباری کے ساتھ ساتھ عید کی مبارکباد کا پیغام، امریکہ کی بے حیائی کی علامت، ایران کے سینیئر سفارتکار

تہران/ ارنا- وزارت خارجہ کے سابق ترجمان اور سینیئر سفارتکار ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ امریکہ ماہ مبارک رمضان میں یمنی عوام پر بمباری کرتا آیا ہے اور اب انہیں عید کی مبارکباد پیش کر رہا ہے۔ ناصر کنعانی نے اس حرکت کو بے شرمی کی انتہا قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے یمنی عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دینا واشنگٹن کے ذلالت، پستی اور بے حیائی کی انتہا کی علامت ہے۔

وزارت خارجہ کے سابق ترجمان نے کہا کہ بے شرمی اور بے حیائی کی کوئی حد ہوتی ہے لیکن امریکی حکومت نے یہ تمام حدیں پار کردی ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .